پی ڈی ایم کا بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی و ایف سی چیک پوسٹوں کے خاتمے کا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لورالائی میں جلسہ میں متعدد قراردادیں پیش کی گئیں۔

گزشتہ روز اے این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان نے ناصر نے جلسہ عام میں قراردادیں پیش کیں قراردادوں میں کہاگیاکہ کا یہ جلسہ عام ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے پی ڈی ایم کے چارٹر کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے موجودہ حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کی جدوجہد مزید تیز کرنے کے عز کااعادہ کرتی ہے۔

یہ جلسہ عام ملک میں ہوشربا مہنگائی اور موجودہ صورتحال کی ذمہ دار موجودہ حکومت کو گردانتی ہے۔

یہ جلسہ عام عوامی نیشنل پارٹی کے بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات اسدخان اچکزئی کی فوری بازیابی کامطالبہ کرتی ہے اور ملک میں تمام لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کرانے کامطالبہ کرتے ہیں۔

بلوچستان میں قائم ایف سی کی تمام چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیاجائے۔

نیب کے نام پر سیاسی کارکنوں کے خلاف کیسز اور پی ڈی ایم قائدین کوبلیک میل کرنے کیلئے سیاسی رہنمائوں پر بنائے گئے کیسز ختم کئے جائیں۔

یہ جلسہ عام مطالبہ کرتی ہے کہ پی ٹی ایم کے تمام سیاسی رہنمائوں کو رہا کیاجائے۔

۔بعدازاں شرکاءنے تمام قراردادوں کی متفقہ منظوری دیدی۔

Share This Article
Leave a Comment