پاکستانی مقبوضہ کشمیر: فورسز کا کریک ڈاؤن جاری درجنوں افراد حراست میں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی فورسز کا آج کے احتجاج کو روکھنے کے لیے کریک ڈاؤن میں اب تک درجنوں کارکن و رہنما گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف13 جنوری کو مکمل ہڑتال کی کال دی گئی تھی اور فورسز نے گزشتہ رات سے کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کیا،تازہ اطلاعات کے مطابق عوام کو خوف زدہ کرنے کے لیے رہنماؤں سمیت درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جبکہ تازہ اطلاعات کے مطابق پونچھ ڈویژن مکمل طور پر بند ہے اور کرفیو کا سماں ہے،مقامی پولیس کے ساتھ پاکستانی فوج کی بڑی تعداد بھی سٹرکوں پر موجود ہے تاکہ عوامی اواز کو دبایا جا سکے۔چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment