ٹرمپ کی ٹوئٹس ڈیلیٹ، فیس بک و ٹوئٹر اکائونٹ بھی بلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ٹوئٹر نے واشگنٹن میں ہنگاموں پر امریکی صدر ٹرمپ کی حالیہ ٹوئٹس ڈیلیٹ کردیں۔

واشنگٹن میں ہنگامہ آرائی اور ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے پارلیمنٹ پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ٹوئٹ میں امریکیوں کی حق تلفی کا کہا تھا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں عوام کو دور رکھنے سے ایسے واقعات ہوتے ہیں، امریکی آج کے دن کو ہمیشہ یاد رکھیں۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے امریکی صدر کی 3 ٹوئٹ ڈیلیٹ کیں اور ساتھ ہی 12 گھنٹوں کے لیے ان کا اکاو¿نٹ بھی لاک کردیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک ٹرمپ ٹوئٹ نہیں ہٹائیں گے ان کا اکاو¿نٹ لاک رہے گا۔

Share This Article
Leave a Comment