پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں اساتذہ کے احتجاج پر پولیس کا تشدد،ایک ٹیچر شہید

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں اساتذہ کے پرامن احتجاج پر تشدد سے ایک ٹیچر شہید جبکہ درجنوں اساتذہ گرفتار کے گئے۔

مقامی مظاہرین نے کہا کہ اپنے حق کے لیے آواز اٹھانا یہاں جرم ٹھرا۔ عوام کی محافظ ریاست ہی عوام کی قاتل بن گئی۔ مظفرآباد میں سکیل اپگریڈیشن کے لیے اساتذہ کے پر امن احتجاج پہ پولیس کا بدترین تشدد جس کے نتیجے میں طارق آباد کے مدرس شہباز کھوکھر شہید ہوگے گرفتار اساتذہ کی تعداد 43 ہوگی۔

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی نے اسے بدترین ریاستی دہشت گردی قرارد دیتے ہوئے، اس قتل وغارت، اس وحشت کی شدید مزاحمت کرتی ہے اور اساتذہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔اب وقت آ گیا ہے کہ اساتذہ اپنے حقوق کے لیے منظم ہوں اور قاتل ریاست سے اپنے حقوق چھین لیں۔ جب حق مانگنے پہ ڈنڈے برسائے جائیں، جب حقوق کی بجائے جنازے تحفے میں بھیجے جائیں جب ریاست حقوق دینے میں ناکام ہو جائے اور جب محافظ ہی قاتل بن جائیں تب لازم ہو جاتا ہے کہ حقوق بڑھ کے چھینے جائیں اور جبر کے اس نظام کو جڑ سے اکھاڑ کر ایک نئے نظام کی بنیادیں قائم کی جائیں۔

Share This Article
Leave a Comment