ڈیرہ بگٹی،سوراب7 افراد فورسز ہاتھوں لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں چھ افراد حراست بعد لاپتہ جبکہ سوراب میں فورسز کے ہاتھوں باپ کے بعد بیٹا بھی لاپتہ

پاکستانی فوج نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے اچ سے آپریشن کے دوران خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر چھ افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
حراست بعد لاپتہ ہونے والوں کی شناخت بہارو ولد پائند بگٹی، کھنڈو ولد باری بگٹی، علی مراد ولد میندو بگٹی، لیاقت ولد یارا بگٹی، حیدر ولد یارا بگٹی اور انگلی ولد پھوگو بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دراثناء سوراب میں پاکستانی فورسز نے چند دن قبل چھاپہ مار کر محمد شریف کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا جس کے گذشتہ اس کے دکان پہ بھی چھاپہ مار کر محمد شریف کے بیٹے سمیع اللہ کو بھی گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز سے پاکستانی فورسز نے سوراب کے متعدد علاقوں میں ناکہ لگایا جہاں درجنوں لوگوں کو کئی گھنٹوں تک روکے رکھا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیاں تواتر کے ساتھ بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کوشاں تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) بلوچستان اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں ایک عشرے سے لاپتہ افراد کی افراد کی بازیابی کے لئے سراپااحتجاج ہے۔

Share This Article
Leave a Comment