بلوچستان کے ضلع سوراب سے موصول اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 25 سے زائد افراد کو تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
تحویل میں لیے گئے افراد کے نام تاحال منظرِ عام پر نہیں آ سکے ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی کارروائی کے دوران سوراب میں ایف سی کیمپ کے قریب واقع آبادی کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق انہیں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر علاقہ خالی نہ کیا گیا تو انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ انہیں اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، جس کے باعث مقامی آبادی شدید خوف و ہراس کا شکار ہے۔