ایران نے یورینیم کی افزودگی 20 فیصد بڑھانیکا عندیہ دیدیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ایران نے یورینیم کی افزودگی 20 فیصد بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق ایران نے اقوام متحدہ کے جوہری نگراں کے ادارے کو یورینیم کی افزودگی سے متعلق اپنا ارادہ ظاہر کردیا۔

ویانا میں مقیم ایک سفارت کار نے بتایا کہ ‘یہ ایک اور دھچکا ہے’۔

جوہری توانائی کے نگراں ادارے (آئی اے ای اے) نے یورینیم کی افزودگی سے متعلق ایران کے ارادے کی تصدیق کی۔

آئی اے ای اے نے کہا کہ ایران نے ایجنسی کو آگاہ کیا ہے کہ حال ہی میں ملک کی پارلیمنٹ کی جانب سے منظور شدہ قانونی عمل کی تعمیل کے لیے ایران کی جوہری توانائی تنظیم فردو فیول افزودگی کے پلانٹ میں 20 فیصد تک کم درجے کی یورینیم افزودہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس سے قبل 31 دسمبر کو آئی اے ای اے کو ملنے والے ایرانی مراسلے میں افزدوگی سے متعلق باتیں کی گئی تھیں۔

آئی اے ای اے کے بیان میں کہا گیا تھا کہ ‘ایران کے خط یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ افزودگی کی سرگرمی کب ہوگی’۔

امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور آئی اے ای اے کا خیال ہے کہ ایران کے پاس ایک خفیہ اور مربوط جوہری ہتھیاروں کا پروگرام تھا جو 2003 میں روک دیا گیا تھا۔

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ واشنگٹن، ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے مقصد سے مشترکہ جامع منصوبے میں شامل ہوجائے گا۔

جرمنی کے وزیر خارجہ ہیکو ماس نے کہا تھا کہ امریکی انتظامیہ کی تبدیلی کا مطلب یہ ہے کہ ایران کے ساتھ مثبت پیش رفت کے لیے ‘آخری کھڑکی’موجود ہے جسے ‘ضائع نہیں ہونا چاہیے’۔

Share This Article
Leave a Comment