مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فورسز پر دو بڑے نوعیت کے حملوں کے بعد پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن کی جارہی ہے جس میں گن شپ ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں کو جمبرو، تلانگ اور کمان کے پہاڑوں پر گشت سمیت شیلنگ کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں، جبکہ ہرنائی فورسز کیمپ میں فورسز کی مزید نفری سمیت ہیلی کاپٹر پہنچ گئے ہیں۔
علاوہ ازیں جھالاوان، پنکی، لونی، میڑداری سمیت گردونواح میں گذشتہ روز سے مختلف علاقوں میں فورسز مسلسل مارٹر گولے فائر کررہے ہیں اور زمینی فوج پیش قدمی کررہی ہے، تاہم تاحال کسی قسم کی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے۔
خیال رہے ہفتے کے روز مسلح افراد نے بولان کے علاقے جھالاوان میں پاکستانی فورسز کے کیمپ کو شدید نوعیت کے حملے کے بعد قبضے میں لیا تھا، حملے میں پاکستانی فورسز کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے تھے۔
اسی طرح گذشتہ روز مذکورہ علاقے میں فورسز کی مزید نفری پہنچی تھی جہاں فورسز کے گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔
سابق کٹھ پتلی وزیر داخلہ، اور سینیٹر سرفراز بگٹی نے حملہ آوروں کیخلاف فضائی طاقت استعمال کرنے کا مطالبہ کیا۔ سرفراز بگٹی نے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کیا جائے۔ اس سلسلے میں ایئر فورس کی مدد لی جانی چاہیے۔