سندھ کے علاقے کنڈیارو سے فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے سرمد آزادگذشتہ رات بازیاب ہوکراپنے گھر پہنچ گئے ۔
وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے سوشل میڈیا میں سرمد آزاد کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سرمد آزاد کو خفیہ اداروں نے اس وقت اٹھاکر لاپتا کردیا تھا جب وہ کنڈیارو سے گذرنے والے سندھی بلوچ لاپتہ افراد آزادی مارچ جو کراچی سے جی ایچ کیوراولپنڈی کی جانب رواں ہے کے لواحقین کے قافلے کی میزبانی کر رہا تھا۔
سرمد آزاد کراچی یونیورسٹی میں ایم فل کا طالبِ علم ہے، جس کے جبری لاپتا ہونے کے بعد کنڈیارو، نوابشاہ،حیدرآباد اور کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں سندھ سبھا، سندھ سجاگی فورم ، جسقم ،جساف ، وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ ، پروگریسو اسٹوڈنس فیڈریشن اور دیگر طلباءتنظیموں اور انسانی حقوق کے فورمز کی جانب سے احتجاج کیئے گئے تھے۔