بلوچستان وکے پی کے میں  5 سال دوران46 ہزار سے زائد شناختی کارڈزبلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کی حکومت نے گذشتہ 5 سال کے دوران بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے 46 ہزار سے زائد افراد کے شناختی کارڈزبلاک کردیئے۔

نادار کی جانب سے پانچ برس کے دوران 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈ بلاک کیے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نادرا کی جانب سے بلاک شناختی کارڈز کی تفصیل موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نادرا کی طرف سے گزشتہ پانچ سال کے دوران ساڑھے 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کیے گیے ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ شناختی کارڈز خیبر پختونخواہ سے بلاک کیے گئے، کے پی سے 25ہزار 981، بلوچستان سے 20ہزار 583 شناختی کارڈ بلاک کیے گئے۔

اسی طرح پنجاب سے 13ہزار 564جبکہ سندھ سے 9ہزار 677 کارڈز بلاک کیے گئے۔

اسلام آباد سے 1ہزار 370جبکہ گلگت بلتستان سے 228اور آزاد کشمیر کے 446شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔

نادار کی جانب سے دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ تصدیقی عمل کے بعد 44ہزار 460 شناختی کارڈ اَن بلاک بھی کیے گئے جب کہ 13ہزار 618بلاک شناختی کارڈز کی تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Share This Article