بلوچستان کے علاقے چمن میں فائرنگ اور کمرے میں گیس بھرجانے کے واقعات میں 6 سالہ بچہ سمیت ایس ایچ و ہلاک ہوگیا۔
چمن میں پولیس آفیسر کمرے میں گیس بھرنے سے ہلاک ہوگیا ۔
پولیس حکام کے مطابق جمعرات کو چمن پولیس تھانے کے ایس ایچ او اسد خوستی اپنے گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھنٹے سے ہلاک ہوگئے ۔
حکام کے مطابق لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔
دوسری جانب چمن میں رحمان کہول روڈ کلی کاکوزئی میں اندھی گولی لگنے سے ایک 6 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔
لاش کو سول ہسپتال چمن منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا ۔