نامعلوم افراد نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر مقناطیسی ریموٹ کنٹرول بم چپسا کر فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے چینی انجینئروں کی گاڑی پر مقناطیسی ریموٹ کنٹرول بم چپسا کر فرار ہوگئے تھے،تاہم بم بلاسٹ نہ ہوسکا اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم کو ناکارہ بنادیا ہے
واضح رہے کراچی میں حالیہ کچھ وقتوں سے سندھی آزادی پسند تنظیم ایس آر اے کی کارروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آیا ہے جس کے نشانے پہ ہر وقت پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسیاں ہوتی ہیں۔
تاہم آج کے ہونے والے واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔