اب کوئی اور رستہ نہیں، ڈائیلاگ کا وقت گزر چکا، اب لانگ مارچ ہو گا،بلاول بھٹو

ایڈمن
ایڈمن
4 Min Read

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لاہور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس شہر میں ان کے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔ انھوں نے کہا فوجی آمر ضیاالحق کی آمریت کے خلاف جدوجہد کا آغاز لاوہر سے کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ لاہور کے جیالوں نے کوڑے کھائے مگر آمریت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

ان کے مطابق لاہور جہانگیر بدر کو جانتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ لاہور کے شہید عثمان غنی، شہید ادریس بیگ نے جمہوریت کے لیے زندگیاں قربان کر دیں۔

بلاول بھٹو کے مطابق آج ملک ایک بار پھر ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نااہل اور جاہل حکمرانوں کے پاس عقل ہے اور نہ تاریخ کا علم ہے۔ انھوں نے کہا ہم کبھی کسی آمر اور غاصب سے نہیں ڈرے ہیں اور ہم کشتیاں جلا کر اترے ہیں۔ جب عوام اس مضبوطی کے ساتھ کسی تحریک کا ساتھ دیتی ہے تو پھر ظلم کی زنجیریں کٹ جاتی ہیں۔

میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ کٹھ پتلی حکمران یہ سیلیکٹڈ حکمران گھر جانے والا ہے۔

بلاول بھٹو کے مطابق آج پاکستان میں تاریخی مہنگائی، تاریخی غربت اور تاریخی بے روزگاری ہے۔ ان حکمرانوں کو درد محسوس نہیں ہوتا کیونکہ یہ آپ کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں نہیں آئے بلکہ یہ کسی اور رستے سے آئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پنچاب کے ساتھ کیا مذاق کیا جا رہا ہے، جو پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اس کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے۔ اس کٹھ پتلی نے یہاں اپنا ایک کٹھ پتلی بٹھایا ہوا ہے۔

’ہم نہ اِس کٹھ پتلی کو مانتے ہیں اور نہ اس کٹھ پتلی کو مانتے ہیں۔‘

پاکستان کے محنت کش اور مزدور بے سہارا نہیں ہیں، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ ان کے مطابق ان حکمرانوں کو سننے کا حوصلہ نہیں ہے۔ حزب اختلاف شہباز شریف جیل میں ہیں، سابق حزب اختلاف خورشید شاہ جیل میں ہیں۔

بلاول بھٹو نے دونوں رہنماو¿ں کی رہائی کے مطالبے سے متعلق نعرے بھی لگوائے۔

بلاول بھٹو کے مطابق کسان اب یہاں کس طرح اپنا حق مانگیں انھیں شہید کر دیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پسے ہوئی طبقے کی جماعت ہے اور رہے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا ’ہم کٹھ پتلی کو للکار رہے ہیں، ہم اس کے سہولت کاروں کو للکا رہے ہیں۔ تا کہ ہم عوام کو ان کا حق اقتدار دلا سکیں۔‘

اب کوئی اور رستہ نہیں، ڈائیلاگ شائیلاگ کا وقت گزر چکا اب لانگ مارچ ہو گا، اسلام آباد ہم آ رہے ہیں۔ بلاول بھٹوں نے کہا اب فون کرنا چھوڑ دو، اب ہم اسلام آباد پہنچ کر نالائق اور جعلی حکمران کا استعفی چھینیں گے۔

آپ کو عوام کا فیصلہ ماننا پڑے گا۔

Share This Article
Leave a Comment