ایران دہشتگرد تنظیموں کی معاونت جاری رکھے ہوئے ہے،سعودی عرب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
فوٹو بشکریہ اے پی

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعہ کے روز بحیرہ روم کے مکالمہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خطے میں دہشت گرد ملیشیاو¿ں کی مالی اعانت جاری رکھے ہوئے ہے۔

سعودی وزیر نے کہا کہ ایران سے وابستہ ملیشیا عراق میں تشدد کا استعمال کر رہی ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ سعودی عرب ایرانی سائنسدان کے قتل جیسے واقعات کی حمایت نہیں کرتا۔ مملکت کی یہ پالیسی نہیں کہ وہ ٹارگٹ کلنگ کی حمایت کرے۔

امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے ذریعے ہم علاقائی امور پر اتفاق رائے حاصل کریں گے۔

مشرق وسطی میں قیام امن کے معاملے پر سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایک ایسے واضح امن معاہدے کی حمایت کرتا ہے جس سے فلسطینیوں کو ایک آزاد ریاست مل سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ویڑن یہ کہ اگر اسرائیل آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتا ہے تو ہم اسرائیل کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرسکتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment