تنظیمی ساتھی یاسر ابراہیم مکران کے محاذ پر دوران بیماری شہید ہوگئے ، بی آر اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ تنظیم کے اہم سرمچار یاسر ابراہیم عرف گل محمد سکنہ ناصر آباد کیچ مکران میں محاذ پر بیماری کے دوران شہید ہوگئے، وہ گذشتہ ایک سال سے تنظیم کے پلیٹ فارم سے قومی آزادی کے مسلح جنگ سے وابستہ تھے۔ یاسر ابراہیم ایک اعلی تعلیم یافتہ اور نظریاتی ساتھی تھے ان کی شہادت نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ تنظیم انہیں ان کی خدمات پر خراج عقیدت و سرخ سلام پیش کرتی ہے۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ قومی آزادی کیلئے قربانیوں کا تسلسل ایک آزاد وطن کے حصول کیلئے جاری رہیگی۔

Share This Article
Leave a Comment