شمالی وزیرستان میں مسلح افراد کے حملے میں 4 قبائلی عمائدین ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

پاکستان کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے ایک اور واقعے میں 4 قبائلی عمائدین کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔

ایک پولیس اہلکار کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے ان عمائدین کو اس لیے قتل کیا گیا کیونکہ ان کا کوئی خاندانی جھگڑا نہیں تھا۔

یہ واقعہ میر علی بازار میں پیش آیا جو میران شاہ کے بعد شمالی وزیرستان ہیڈکواٹرز کا دوسرا بڑا ٹاو¿ن ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حملہ آور کالی شیشے والی گاڑی میں آئے اور انہوں نے اس کار پر فائرنگ شروع کردی جس میں خیصور علاقے کے 4 عمائدین سفر کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے گاڑی پر قریب سے گولیوں کی بوچھاڑ کردی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مقتولین کی شناخت ملک میر سادی خان، ملک رضا، ملک عابد رحمٰن اور ملک عمر خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اب تک کسی گروپ کی جانب سے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

مزید یہ کہ مقتول عمائدین کی لاشوں کو میرعلی کے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment