متحدہ عرب امارات میں سائبر سیکیورٹی کونسل کی منظوری دیدی گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں الشیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹر پر کہا کہ امارات نے کل اتوار کو ملک میں سائبر سکیورٹی کونسل کے قیام کی منظوری دی ہے۔ اس کونسل کے قیام سے سائبر سکیورٹی کو بڑھانے کے لیے پالیسیاں اور قانون سازی تیار کی جا سکے گی۔

الشیخ محمد بن راشد نے مزید کہا کہ سائبر سیکیورٹی کونسل سائبر سکیورٹی کی صلاحیت کو بڑھانے، تمام شعبوں کو جوابی تیاری اور پالیسیاں تیار کرنے اورقانون سازی کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کی ڈیجیٹل یجیٹل کے شعبے میں وطن کی حفاظت جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت سے کم اہم نہیں۔

متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے وزیر مملکت اور اڈنوک کمپنی کے چیئرمین سلطان الجابر کو موسمیاتی تبدیلی کے شعبے کا خصوصی مندوب مقرر کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment