کراچی:منشیات کے خلاف جہانگیر روڈ میں احتجاجی ریلی

0
256

ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت اور منشیات کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شہری عوامی محاذ کے ڈپٹی کنوینر عبدالرحمان بلوچ اور سیاسی و سماجی شخصیت شکیل ایڈوکیٹ اور دیگر علاقائی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک ناسور ہے جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی اشد ضرورت ہے جو نوجوان نسل کو تباہ اور معاشی بدحالی کی طرف لے جارہی ہے۔ منشیات کے ناجائز کاروبار کرنے والوں نے کراچی کے تمام مضافاتی اور شہرعلاقوں میں اڈے بنائے ہیں۔ جس طرح سے منشیات کا کاروبار عروج پر ہے اس سے لگتا ہے کہ اسے پولیس کی مکمل سرپرستی حاصل ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری کارروائی کرکے نوجوان نسل کو تباہی سے بچائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here