بلوچستان حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اب تک اطلاعات کے مطابق ہزاروں افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر دیے ہیں جن میں سیاسی ،سماجی وانسانی حقوق کارکنان ، طلبا، اساتذہ وعام افراد شامل ہیں جن کا تعلق بی ایل اے سے جوڑ دیا گیا ہے ۔
دعویٰ کیا جارہا ہے کہ محکمہ داخلہ نے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے ۔
جبکہ ذرائع محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق بلوچستان حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درجنوں افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر دیے ہیں اور انہیں محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی)ور پولیس کو رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ضلعی انٹیلی جنس کمیٹیوں کی سفارشات پر کی گئی ہے کہ درجنوں نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فورتھ شیڈول کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے تقریبا 300 لوگوں کے نام حتمی طور پر منتخب کیے گئے ہیں، ان میں سے تقریبا 130 افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔