بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے وسیلاب باعث 3افرادسمیت 11 بھیڑ بکریاں ہلاک

0
29

بلوچستان بھر میں بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔بارش وسیلاب کی صورتحال کی وجہ سے بلوچستان کاکئی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیاہے۔

طوفانی بارشوں کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جبکہ منہ زور ریلے سب کچھ بہاکر لے گئے، مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

خضداراور کردگاپ میں آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے 3 افراد سمیت 11بھیڑ بکریا ں ہلاک ہوگئیں۔

خضدارکے سب تحصیل سارونہ موضوع کوڑیانک میں آسمانی بجلی گرنے سے عمران دینارزئی اور محمد اسماعیل دینارزئی مینگل نامی دو شخص ہلاک ہوگئے ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بکریوں کی ریوڑ واپس لیکر گھرآرہے تھے کہ آسمانی بجلی گر نے سے دونوں افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ۔

جبکہ آسمانی بجلی کی زدمیں آکر گیارہ بھیڑ بکریاں بھی ہلاک ہوگئیں۔

ادھرمستونگ کے تحصیل کردگاپ میں کردگاپ کراس پر گزشتہ رات سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالی خاتون کی لاش برآمدہوئی ہے۔

گزشتہ رات کردگاپ میں شدید طوفانی بارش سے ندی نالوں میں سیلابی ریلے آنے سے کردگاپ کراس پر پل سے گزرنے والی خاتون سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتہ ہوگئی تھی جس کے بعد لیویز فورس نے سرچ آپریشن شروع کیا۔

ریسکیو ٹیموں نے خاتون کی لاش کئی کلو میٹر دور سیلابی نالے سے سے برآمد کرکے لاش کو ضروری کاررواہی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

اسی طرح بارش و سیلاب سے ضلع چمن اور قلعہ عبداللہ سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

زمان آباد میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور طوفانی ہواؤں سے سولر پینلز بھی اڑ گئے۔

جعفر آباد میں بجلی کے کھمبے گرگئے۔

کوئٹہ چمن ریلوے لائن سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں ٹرین سروس معطل ہوگئی،مستونگ بھی ڈوب گیا۔

مختلف حادثات میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

کئی علاقوں میں مکانات کو نقصان پہنچا۔

مچھ میں موسلادھار بارش سے بولان قومی شاہراہ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

ہرک کازوے کے مقام پر سیلابی ریلے کے باعث متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔

این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے کے باعث بلوچستان کا ملک کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا، لوگ بولان شاہراہ پر سفرکرنے سے مکمل گریز کریں۔ سیلابی ریلوں کے باعث کوئٹہ تفتان سبی شاہراہیں بند ہوگئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here