ضلع کیچ کے علاقوں میں فوجی جارحیت کی اطلاعات،آواران سے ایک شخص لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں فوجی جارحی کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

ملنے والی اطلاعات کے مطابق مختلف علاقوں میں پیدل فوجی اہلکاروں کی آمدورفت اور ناکہ بندی سمیت گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیاہے  کہ آج بروزاتوار کوصبح سے ناصر آباد میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکاروں کی آمد رفت جاری ہے جبکہ دوسری جانب دشت کے مختلف علاقوں کو فورسز نے گھیرے میں لے کر سخت ناکہ بندی کی جاری ہے۔

ادھر بلیدہ سے بھی اطلاعات ہیں کہ آج صبح سے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہیں، تاہم دوران آپریشن ابتک کسی قسم کی گرفتاری یا جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں آواران سے پاکستانی فوج نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت خان محمد ولد واحد بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو فورسز نے 15 اگست کو آواران کے علاقے جھائو کوہڑو سے حراست میں لیا ہے جسکی اطلاع لواحقین نے آج ہی میڈیا کو دی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment