کراچی سے 2 روز میں 32 افراد کی لاشیں برآمد

0
46

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارلحکومت کراچی کے مختلف علاقوں سے بدھ اور جمعرات کو 32 لاشیں برآمد ہوئیں۔

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ شدید گرمی کے سبب ہلاک ہوئے ہیں۔

ریسکیو سروسز دعویٰ کیا ہے کہ مرنے والے زیادہ تر افراد نشے کے عادی تھے جن کی لاشیں سڑک کنارے فٹ پاتھ، کھیل کے میدانوں اور کچرے کے ڈھیر سے برآمد ہوئیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ انہیں شہر کے مختلف علاقوں سے بدھ کو چار اور جمعرات کو مزید چھ افراد کی لاشیں ملیں۔

چھیپا کے ترجمان شاہد حسین نے بتایا کہ ہماری ایمبولینسوں کو بدھ کو 13 اور جمعرات کو مزید نو لاشیں موصول ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب افراد نشے کے عادی لگتے ہیں جن کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

واضع رہے کہ بلوچ ، سندھی ، مہاجر و پشتونوں کی ایک بڑی تعداد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کاشکار ہیں اور ماضی میں کئی لاپتہ افراد کی لاشیں اسی طرح ویرانوں میں پھینکی جاچکی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here