ڈیرہ بگٹی وتربت سے پاکستانی فورسز ہاتھوں متعدد افراد جبراً لاپتہ

0
115

پاکستانی فورسز نے ڈیرہ بگٹی اور تربت سے متعدد افراد کو حراست بعد جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کے مختلف علاقوں سے پسرچ آپریشن کے نام پر فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد سے وہ منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔

فورسز کے ہاتھوں حراست بعد ازاں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والوں میں دوست علی ولد دوستین بگٹی، بالاچ ولد شاھ مور بگٹی، دلشاد ولد عابد حسین، یاسین ولد غلام مصطفیٰ بگٹی، صالح ولد ہزار خان بگٹی، یوسف ولد ظہور اور پوپل ولد لال بخش بگٹی کی شناخت ہوگئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے اس دؤران گھروں میں توڑ پھوڑ کی اور رہائشیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

فورسز کے ہاتھوں متعدد دیگر افراد بھی جبری گمشدگی کا نشانہ بنے ہیں جن کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

اسی طرح ضلع کیچ کے علاقے تربت میں فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا۔

لاپتہ کئے جانے والے شخص کی شناخت اقبال ولد اللّہ داد کے نام سے ہوگئی ہے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق اقبال کوآج شب 15/5/2024 کو رات کے ساڑھے دوبجے میری بگ تربت میں فورسز نے ان کے گھر سے حراست میں لیکرجبری طور پرلاپتہ کیا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ فورسز ا س کا موٹر سائیکل سمیت تین عدد موبائل بھی اپنے ساتھ لے گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here