پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بینک ڈکیتیوں میں سرکاری اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ٖ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ بینک ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والی شارٹ مشین گن تھانہ سیکریٹریٹ سے چرائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں دو روز قبل 2 بینک لوٹ لیے گئے تھے جس کے دوران فائرنگ سے ایک راہگیر ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کے دوران اسلام آباد پولیس کی ایس ایم جی غائب ہوئی تھی، اسلام آباد پولیس کے اہلکار سے ایک فرضی ملازم نے ایس ایم جی چوری کی۔
فرضی ملازم کی وردی پر دلاور نام درج تھا، فرضی اہلکار نے نام تھانہ سیکریٹریٹ سے حاصل کیا، فرضی ملازم نے بیلٹ نمبر 283 لکھوایا اور موبائل فون بھی غلط لکھا۔
تھانے کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) نے بغیر جانچ پڑتال فرضی ملازم کو سرکاری ایس ایم جی گن نمبر 218 جاری کی، بینک ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والی گن سرکاری ایس ایم جی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس او پیز کے مطابق 50 سال سے زائد عمر کے گارڈ تعینات کرنے پر پابندی ہے، ہر بینک کو 3 گارڈ رکھنا لازمی ہیں۔