ژوب ، پشین وخضدار میںفائرنگ ، فوجی آفیسرو لیویز اہلکارسمیت 6 افراد ہلاک

0
81

بلوچستان کے ژوب کے علاقے سمبازہ میںپاکستانی فورسز نے دوران آپریشن ایک فوجی آفیسر سمیت 3 مشتبہ افرادکی ہلاکت کا دعویٰ کیاہے ۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق 14 مئی 2024 کو سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ آپریشن کے دوران فورسز نے مشتبہ افراد کے ٹھکانے کو موثر انداز میں تلاش کیا جس کے نتیجے میں 3 مشتبہ افراد ہلاک کردیے گئے۔

حسب معمول دعوے میں ہلاک مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد گیا ۔

بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران میجر بابر خان (عمر 33 سال، ساکن ضلع میانوالی ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج نے ہلاک مشتبہ افرادکی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی۔

ماضی میں فورسز آپریشنز کے نام پرکئی جعلی مقابلوں میں متعدد افراد کو ہلاک کیا گیا جن میں لاپتہ افراد بھی شامل تھے۔

دوسری جانب پشین میںفائرنگ سے لیویز ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

پشین کے علاقے بوستان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار کوہلاک کردیا۔

اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

لویز اور پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

دریں اثنا خضدارمیں سول کالونی نزد ماڈل ہائی اسکول کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالحکیم نامی شخص جن کا تعلق سوراب سے بتایا جاتا ہے موقع پر ہلاک ہوگیا۔

فائرنگ کے بعد پولیس نے موقعہ واردات پر پہنچ کرلاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here