بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں جھاؤ میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے جھاؤ میں قابض پاکستانی فوج کے چوکی پر اسنائپر اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ کل بروز پیر شام ساڑھے چھ بجے سرمچاروں نے زیلگ میں قائم دشمن فوج کی چوکی پر پہلے اسنائپر سے نشانہ بناکر ایک اہلکار کو ہلاک کيا جبکہ بعد میں چوکی پر جدید و بھاری ہتھیاروں سےحملہ کیاگیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اس حملے میں دشمن کا ایک اور اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔ دشمن کے چوکی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
میجرگھرام بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی مکمل آزادی تک سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے۔