کٹھ پتلی بلوچستان کابینہ کے 14 وزراو4 مشیروں کو محکمے تفویض

0
119

کٹھ پتلی بلوچستان اسمبلی کے 14 وزرا اور 4 مشیروں کو وزارتوں کے محکمے تفویض کردیے گئے۔

ضیا لانگو کو وزارت داخلہ، شعیب نوشیروانی کو محکمہ خزانہ اور ظہور بلیدی کو پی اینڈ ڈی کا قلمدان دیا گیا۔

اس کے علاوہ سلیم کھوسہ کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس، علی مدد جتک کو زراعت کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

جبکہ صادق عمرانی کو ایریگیشن اورعبدالرحمان کھیتران کو پی ایچ ای کا قلمدان ملا ہے۔

راحیلہ حمید درانی کو تعلیم، فیصل جمالی کو صحت، نور محمد دمڑ کو خوراک، عاصم کرد گیلو کو ریونیو جب کہ سرفراز ڈومکی کو لوکل گورنمنٹ کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ بخت کاکڑ کو لائیو اسٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ کا قلمدان دیا گیا ہے۔

کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیروں کو بھی محکمے تفویض کردیے گئے۔ جن میں علی حسن زہری کو انڈسٹریز، نسیم الرحمٰن کو ماحولیات، بابا غلام رسول عمرانی کو لیبر اور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو ویمن ڈیولپمنٹ کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here