لورالائی، ژوب وحب میں مختلف حادثات و واقعات سے 3 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

لورالائی میں ڈیرہ غازی خان روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ،جبکہ 8افراد زخمی ہو گئے۔

ہفتہ کو لورالائی ڈیرہ غازی خان روڈ پر مہیوال کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 8افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام نے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

مزید کارروائی جا ری ہے۔

علاوہ ازیں ژوب کے علاقے کلی اومژہ مرسین زئی میں طوفانی بارش کے دوران ایک گھر کے کمرے کا چھت گرنے سے محبت خان ولد قاسم خان نامی ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

دریں اثنا حب میں بجلی کاکرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

حب ساکران روڈ آچار ھوٹل کے قریب باغ میں بجلی کی تارچوری کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک شخص کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 40 سے 45 سال بتائی جارہی ہے لیکن اب تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment