قلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ،تربت سے لاش برآمد

0
101
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علیزئی میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے گاڑی میں سوار 3افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اطلاع ملتے ہی لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت خالد ولد اختر محمد، وارث ولد بارک ، نور احمد ولد اختر محمد جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت فضل محمد کے نام سے ہوگئی۔

دوسری جانب تربت کے کلاتک کے علاقے ڈبک میں ایک لاش برآمد ہوئی ہے جسے گولیاں مار کرہلاک کیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے انہیں گذشتہ شب فائرنگ کرکے لاش ڈبک میں پھینک دی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت نہیں ہوسکی جب کہ لاش کے قریب گاڑی کی ٹائر کے نشانات بھی پائے گئے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here