بلوچستان کے بیشتراضلاع میں آج بارش وبرفباری کاامکان

0
102

بلوچستان کے بیشتراضلاع میں آج بارش اور برفباری کاامکان ظاہر کیا جارہاہے ۔

اس سلسلے میں محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش اور برف باری کا امکان ہے جو تین دن تک جاری رہنے کا توقع ہے۔

جبکہ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا،کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیونی میں 15اور گوادر میں 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ایران میں موجود طاقتور مغربی سسٹم بلوچستان کی جانب بڑھ رہا ہے،جس سے بلوچستان بھر میں بارش،ژالہ باری اور برف باری کا امکان ہے، موسلادھاربارش سےندی نالوں میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے، کوژک ٹاپ،شیلاباغ،توبہ اچکزئی میں برف باری کا امکان ہے۔

وادی زیارت جانے والے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here