ہدایت لوہارکے قتل کیخلاف احتجاج جاری ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ہدایت لوہارکے قتل کیخلاف سندھ بھر میں احتجاج جاری ہے جبکہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے۔

ہدایت لوہار کے ریاستی قتل خلاف سورٹھ لوہار اور سسئی لوہار کی رہنمائی میں گذشتہ 9 دنوں سے احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ریلیوں میں خواتین وبچے سمیت ، شہریوں اور قومپرست جماعتوں کے سیاسی سماجی کارکنان بڑے تعدادمیںشریک ہو رہی ہیں۔

اسی طرح جانب جسقم ، جساف ، سندھ سجاگی فورم، سندھ سبھا اور تنظیموں کی جانب سے کراچی ملیر، سکھر، نوشہروفیروز ، گمبٹ ، سندھ یونیورسٹی اور مکلی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں احتجاج کیئے گئے۔

دوسری جانب واقعہ کیخلاف سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے وائس آف مسنگ پرسنز کے رہنما ہدایت اللہ لوہار کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے۔

حیدرآباد میں ہائی کورٹ بار کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کے موقع پر چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمبر شہداد کوٹ کو اس معاملہ پر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ اب تک مقتول کے قتل کی ایف آئی آر کا درج نہ ہو پانا شرم ناک بات ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا اپنا کوئی ایجنڈا نہیں ہوتا ہے، عدلیہ کا کام عوام کو انصاف فراہم کرنا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment