آواران میں اسنائیپر حملے میں ایک پاکستانی فوجی ہلاک کیا، بی ایل ایف

0
222

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں آواران میں پاکستانی فوج کے ایک اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے پیراندر، کنیرہ میں قائم قابض پاکستانی چوکی پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک کیاہے۔

بیان میں کہا گیا کہ منگل کی شام چھ بجے کنیرہ پیراندر آواران میں بی ایل ایف کے اسنائیپر شوٹرز نے پہلے اسنائیپر سے نشانہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد چوکی کو بھاری و خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں دشمن فوج کو مزید جانی و مالی نقصان پہنچا۔

میجر گھرام بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ بلوچ سرزمین کی مکمل آزادی تک دشمن کے خلاف سرمچاروں کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here