نوشکی میں پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے کے کیمپ پر حملہ

0
103

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستانی فوج کے انٹیلی جنس اداروں پرحملہ اورہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں ۔

مصدقہ علاقائی ذرائع کاکہنا ہے گذشتہ شب 12 بجے کے قریب نامعلوم افراد نے پاکستانی انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کے بیس کیمپ پر دو بم حملے کئے۔

حملوں کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں تاہم اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد فورسز کی طرف سے بھی چند فائر کی آوازیں سنی گئیں۔

حملے کے بعد پولیس اور دوسرے فورسز نے تمام راستوں کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی تھی ۔

کہا جارہا ہے کہ مذکورہ کیمپ نوشکی میں پاکستانی فوج کے انٹیلی جنس ادارے کا رخشان ڈویژن کا بیس کیمپ مانا جاتا ہے اوراس پرپہلے بھی بلوچ مسلح تنظیمیں متعدد بارحملے کرچکے ہیں ۔

تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی عسکری وسول حکام کی جانب سے مذکورہ حملے کی تصدیق کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here