چیئرمین بلوچستان تعلیمی بورڈ کی ریکارڈ بد عنوانیوں کا انکشاف

0
161

بلوچستان کے تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی ریکارڈبد عنوانیوں کاانکشاف ہوا ہے ۔

اس سلسلے میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی ہیڈ آفس پرنس روڈ کوئٹہ سے جاری ایک بیان میں چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ موصوف نے بد عنوانی اور بد اعتدالیوں کی تمام حد پار کر لیں اور ایک ڈان کا روپ دھار چکے ہیں۔بلوچستان کے ہونہار طلبا کے مستقبل سے کھیلنا ان کا محبوب مشغلہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بد عنوان اور بدنام زمانہ لوگوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔بلوچستان کا اکلوتا بورڈ تباہی کے دہانے پر ہےمگر موصوف کما اور پھر جا کے فارمولے پر عمل پیرا ہیں۔ بورڈ آفس میں حالیہ بھرتیاں ہوں یا ایف ایس سی کا نتیجہ یہاں ہر ایک چیز کی قیمت لگتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بد عنوان شخص کو مزید اس عہدے پر برداشت نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، وزیر تعلیم سیکرٹری کالجز، سیکرٹری سکول ایجوکیشن سے پر زور اپیل کی کہ نا اہل، بد عنوان اورمتعصب چیئرمین بورڈ کو فی الفور ٹرانسفر کیا جائے ورنہ جی ٹی اے بی سخت احتجاج کا اعلان کریگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here