کوئٹہ : کچلاک بائی پاس پر روڈ حادثے میں ایک شخص ہلاک ، ایک زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں کچلاک بائی پاس پر ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ، جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کچلاک بائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک ڈرائیور غلام جیلانی موقع پر ہی ہلاک جبکہ دوسرا ڈرائیور عبدالغنی زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment