ڈیرہ اسماعیل خان: تیل گیس تلاش کرنیوالی کمپنی کے کیمپ پر حملہ

0
99

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میںایک نجی آئل اینڈ گیس کمپنی کے کیمپ آفس پر نامعلوم مسلح افرادنے حملہ کیاہے۔

حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی نے ایک شہری کےہلاک اور دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ درہ زندہ علاقے میں پیش آیا۔

بلال فیضی نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درہ زندہ میں ہی آئل گیس کمپنی کے کیمپ پر مسلح افرادکے حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here