پروفیسر منظور بلوچ کو تربت یونیورسٹی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان یونیورسٹی میں شعبہ براہوئی کے پروفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ کو تربت یونیورسٹی میں داخل ہونے سے روک دیا گیاہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق وہ اپنے دورہ مکران کے موقع پر تربت یونیورسٹی کے وزٹ پر پہنچے تو انہیں جامعہ تربت کے گیٹ پر روک لیا گیا اور اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

طلبا، اساتذہ اور سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے جامعہ تربت ایڈمنسٹریشن کے اس افسوسناک اقدام کی بھرپور مذمت کی جارہی ہے۔

تاہم یونیورسٹی کی طرف سے اب تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment