شام کے محفوظ زون کیلئے مزید تحمل کا مظاہرہ نہیں کرسکتے، ترکی

0
291

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک بار پھرشمالی شام میں فوج کشی کی دھمکی دی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ترک صدر نے کل سوموار کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ‘شام سے محفوظ زون کے لیے مختص علاقے پر حملے مسلسل جاری ہیں۔ ہم اس سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ نہیں کرسکتے۔ یہ حملے معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں’۔

ایک دوسرے سیاق میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت لیبیا میں قومی وفاق حکومت کی مدد جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد لیبیا سے اچھی خبریں آئیں گی۔

اجلاس میں ترکی میں کرونا کی وبا سے پیدا ہونے والی صورت حال اور لاک ڈاون میں نرمی پربھی غور کیا گیا۔ صدر ایردوآن کا کہنا تھا کہ کم خطرے والے 7 علاقوں میں سفری پابندیوں میں بہ تدریج نرمی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ آئندہ ہفتے سے عمر رسیدہ افراد اور نوجوانوں کے سفر پرعاید پابندی میں بھی تخفیف کی جائےگی۔

خیال رہے کہ ترکی میں اس وقت کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ ہے۔یورپ روس اور امریکا سے باہر کسی ملک میں کرونا کےمتاثرین کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here