بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی (زرغون آباد) میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام نے کے مطابق فائرنگ کے دوران انسداد پولیو ٹیم محفوظ رہی،ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
پولی ٹیم پرحملے کے بعد نواں کلی اور گردونواح میں انسداد پولیو مہم عارضی طور پر معطل ہوگئی ہے۔
ہلاک ہونے والے اہلکاروںکی شناخت کانسٹیبل شوکت علی اور سید مہدی کے ناموں سے ہوگئی ہے۔