توشہ خانہ کیس: تحائف ملٹری سیکریٹری کے ذریعے فروخت کیے تھے،عمران خان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کے تحائف اُنہوں نے ذاتی طور پر نہیں بلکہ اپنے ملٹری سیکریٹری کے ذریعے فروخت کیے تھے۔

منگل کو پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں پیشی کے دوران عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں 342 کا اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 2020-2019 کے حوالے سے کبھی تحائف کے خریداروں کے نام نہیں پوچھے۔ فوج داری کارروائی میں شکایت کنندہ کو ثابت کرنا ہے کہ تحائف میرے پاس تھے جو میں نے ظاہر نہیں کیے۔

عمران خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ بات جھوٹ ہے کہ 2021-2020 میں اثاثہ جات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں غلط بیان ریکارڈ کیا گیا۔

چئیرمن پی ٹی آئی نے 342 کے بیان میں کہا کہ "میں نے شکایت کنندہ کے الزامات نہیں سنے میری غیر موجودگی میں ریکارڈ ہوئے۔ میری غیر موجودگی میں فرد جرم عائد کی گئی۔ نہ ہی فرد جرم مجھے پڑھ کر سنائی گئی۔ میں نے کسی کو نمائندہ مقرر نہیں کیا۔”

عمران خان نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا توشہ خانہ کیس میں ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment