پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے تھرپارکر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 6 بچے ہلاک ہوگئے۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں ماہ ہلاک بچوں کی تعداد 93 اور رواں سال میں 515 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 6 بچے انتقال کر گئے ہیں۔
محکمہ صحت نے بتایاکہ ہلاک ہونے والے بچے نومولود ہیں، بچوں کا تعلق تھرپارکر کے دیہی علاقوں سے ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔