جی میل پر مفت میں ’بلیو ٹک‘ دینے کا آغازہوگیا

0
151

دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی ویب سائٹ گوگل نے جی میل اکاؤنٹس سمیت گوگل کے دیگر برانڈز پر صارفین اور اداروں کو مفت بلیو ٹک دینے کا آغاز کردیا۔

کمپنی نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ جعلی سازی کو روکنے کے لیے گوگل کے جی میل اور گوگل ورک پلیس سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر تین مئی سے ’بلیو ٹک‘ دینے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت دنیا بھر کے جی میل صارفین سمیت گوگل کے دیگر برانڈز کے صارفین کو تصدیق کے بعد مفت بلیو ٹک فراہم کردیا جائے گا۔

بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ فیچر کی آزمائش 2021 میں کی گئی تھی اور کمپنی نے اس فیچر اور پروگرام کو ’برانڈ انڈیکیٹرز فار میسیج ویری فکیشن‘ (Brand Indicators for Message Identification) (بی آئی ایم آئی) کا نام دیا ہے۔

اس فیچر کے تحت اداروں اور کمپنیز کے جی میل اکاؤنٹس سمیت گوگل کے دیگر برانڈز جیسا کہ گوگل ورک پلیس کے صارفین کو بھی بلیو ٹک فراہم کیے جائیں گے۔

گوگل نے اپنے بلاگ میں تصدیق کی کہ تمام صارفین اور اداروں کو مفت میں بلیو ٹک فراہم کیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے مذکورہ بلیو ٹک صارفین یا اداروں کے یوزر نیم کے ساتھ دیا جائے گا، جیسا ٹوئٹر پر دیا جاتا تھا۔

بلیو ٹک کے اوپر جیسے ہی کوئی صارف کلک کرے گا تو پیغام نظر آئے گا کہ مذکورہ ادارہ یا شخص کوئی فراڈ یا جعلی نہیں ہے بلکہ ایک مستند کمپنی یا فرد ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here