کوسٹل ہائی وے پر حادثہ، ایک شخص ہلاک ، حب میں ایک شخص کی خودکشی

0
161

کوسٹل ہائی وے پرایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے کوسٹل ہائی وے پلیری کے قریب تین پک اپ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو جی ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہلاک شخص کی شناخت نعیم بزنجو سکنہ نگوری وارڈ گوادر کے نام سے ہوگئی۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

دوسری جانب حب میںایک فیکٹری کے سیکورٹی گارڈ نے اپنی بندوق سے گولی چلا کر خودکشی کرلی۔

ہائیٹ پولیس کے مطابق جمعرات کی شب حب انڈسٹریل ایریا میں واقع بسکونی نامی فیکٹری میں تعینات ایک پرائیوٹ سیکورٹی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ احمد خان مگسی ولد بہادر خان نے اپنی بندوق سے گولی چلا کر خود کشی کرلی تاہم واقعہ کے بارے میں پولیس اپنی تحقیقات کر رہی ہے

لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here