جھائو میں ایک شخص لاپتہ، ہرنائی سے کئی روز پرانی لاش برآمد

0
406

جھائو کے علاقے ڈولیجی سے پاکستانی فوج نے نورخان ولد بلوچ نامی ایک شخص کو حراست میں لینے کے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو فوج نے 20اپریل کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا تھا جسکی تصدیق آج ہوئی ہے۔

جبکہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایک گھر سے کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔

لیویز فورس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

لاش تحصیل شاہرگ میں گریڈ اسٹیشن کے ساتھ گھر سے ملی ہے۔ لاش کافی پرانی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاش گل محمد ولد در باز قوم ملاخیل نامی شخص کی ہے۔ لاش گھر کے کمرے سے ملی ہے جبکہ اسی جگہ خون بھی پڑا ہوا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لئے ڈاکٹروں کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ تاحال مذکورہ شخص کے ہلاکت محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here