لاپتہ افراد کی بازیابی پر کمیشن کی رپورٹ مکمل ہوچکی ہے، افراد سیاب خٹک

0
173

نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) رہنما و ریسرچ اینڈ پالیسی کمیٹی کے سربراہ سابق سینیٹر افراسیاب خٹک نے گذشتہ روز ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے دورے کے موقع پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن کی رپورٹ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کمیشن اپریل 2022 میں چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں قائم ہوا لیکن اس کی پانچ ماہ تک کوئی میٹنگ نہیں ہوئی اور اس کے بعد سردار اختر مینگل کو کمیشن کا سربراہ بنایا گیا جنہوں نے مختلف دورے کئے لواحقین سے ملے اور متعدد اجلاس منعقد کرکے تمام فریقین اور اداروں سمیت لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور سفارشات مرتب کی جس کی رپورٹ اگلے ہفتے عدالت میں جمع کرادی جائے گی۔

اںہوں نے کہا کہ اگر ہمارا ملک خدانخواستہ دیوالیہ ہوجاتا ہے تو حالات مزید سنگین ہوجائیں گے اور قرضوں کے لئے مزید سخت شرائط عائد کی جائیں گی جس کے ہم متحمل نہیں ہوسکتے بڑی طاقتیں اپنے مفادات کے لئے مختلف اقدامات اٹھاتے ہیں پہلے امریکہ بڑی طاقت تھی اب وہ بھی آہستہ آہستہ پیچھے جارہا ہے ، چین طاقت نے طاقت ور بننے کے لئے ون بیلٹ ون روڈ کے حوالے سے سرمایہ کاری کو فروغ دے رہا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here