تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے گذشتہ روزہفتے کو انگلش زبان میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ” پولیس اہلکاروں کوغلام فوج کے ساتھ ہماری جنگ سے دور رہنا چاہیے، ورنہ پولیس افسران کے محفوظ مقامات پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔”
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ”ہم سکیورٹی ایجنسیوں کو ایک بار پھرمتنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ فرضی تصادم کی آڑ میں بے گناہ قیدیوں کو شہید کرنے کا سلسلہ بند کریں ورنہ مستقبل میں اس سے کہیں زیادہ شدید حملے کیے جائیں گے۔”
واضع رہے کہ ایک روز قبل ٹی ٹی پی کے تین حملہ آ وروں نے کراچی میںپولیس دفتر پر خود کش حملہ کیا تھا جس میں2 پولیس اہلکار اور ایک رینجر اہلکار سمیت 4 افراد ہلا ک ہو گئے۔
ٹی ٹی پی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو واٹس ایپ پیغام کے ذریعے ٹی ٹی پی کے ترجمان نے بتایاکہ "ہمارے مجاہدین نے کراچی پولیس آفس پر حملہ کیا ہے۔”