بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر داخلہ ضیا لانگونے بلوچستان اسمبلی اجلاس میں کہا کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ بلوچستان میں امن ہو ،بلوچستان میں پچھلے 20 سال سے بیرونی طاقتوں کی سازشوں کے تحت تخریب کاری ہورہی ہے۔
زیارت جیسے پرامن علاقے میں تخریب کاری ہوئی ،عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب کوئی واقعہ ہوتا ہے تو لوگ کہتے ہیں حکومت امن و امان قائم نہیں کرسکتی جب ہم ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیموں کیخلاف کارعروائی کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ زیادتی ہورہی ہے، ہم نے لوگوں کو ناراض کرکے پہاڑ وں پر بٹھا دیا، اب وہ پہاڑوں پر بیٹھ کر تخریب کاری کررہے ہیں۔
حکومت کو مجبور کیا جارہا ہے کہ ان عناصر کیخلاف آپریشن کرے۔
انہوں نے کہا کہ خاران میں امن امان کے قیام کے لئے آئی جی پولیس سے بات کرونگا کہ وہاں بی سی کی ایک پلاٹون بھیجی جائے۔