بھارت و پاکستان کا ممکنہ جوہری جنگ امریکا کی وجہ سے ٹلی، پومپیو

0
219

امریکہ کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان سن 2019 میں جوہری جنگ کے قریب پہنچ گئے تھے۔ لیکن امریکی مداخلت کی وجہ سے کشیدگی خطرناک صورت اختیار کرنے سے رک گئی۔

سی آئی اے کے سابق سربراہ اور ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکہ کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے منگل کو منظر عام پر آنے والی اپنی کتاب ”نیور گیو این انچ” (Never Give an Inch) میں لکھا ہے، ”مجھے نہیں لگتا کہ دنیا کو یہ علم ہے کہ فروری 2019 میں بھارت اور پاکستان کی دشمنی جوہری جنگ کی طرف بڑھنے کے کتنا قریب پہنچ گئی تھی۔”

مائیک پومپیو نے اپنی یادداشت میں لکھا ہے کہ انہیں ایک سینیئر بھارتی عہدیدار کی فوری فون کال نے نیند سے جگا دیا۔

انہوں نے لکھا، ”انہیں یقین تھا کہ پاکستانیوں نے اپنے جوہری ہتھیاروں کو حملے کے لیے تیار کرنا شروع کر دیا ہے، بھارتی عہدیدار نے مجھے آگاہ کیا کہ بھارت جوابی کارروائی پر غور کر رہا ہے۔”

مائیک پومپیو نے لکھا ہے، ”میں نے ان سے کہا کہ وہ کچھ نہ کریں اور معاملات کو حل کرنے کے لیے ہمیں کچھ وقت دیں۔”

پومپیو نے کہا کہ امریکی سفارت کاروں نے بھارت اور پاکستان دونوں کو یہ باور کرا دیا کہ کوئی بھی جوہری جنگ کی تیاری نہیں کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا، ”خوفناک نتائج سے بچنے کے لیے جو کچھ ہم نے اس رات کیا، کوئی دوسرا ملک ایسا نہیں کر سکتا۔”

سابق امریکی وزیر خارجہ نے سویلین حکومتوں کی کمزوریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس وقت کے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات کی۔

مائیک پومپیو نے اس وقت بھارت کے کارروائی کرنے کے حق کا عوامی طور پر دفاع کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here