ایرانی مظاہرین کی حمایت میں ”چارلی ہیبڈو“ کے خصوصی ایڈیشن میں خامنہ ای مین ہدف

0
209
Cartoon : LP ( Italie ) charliehebdo

فرانس کے معروف عالمی طنزیہ جریدہ ”چارلی ہیبڈو” نے ایرانی مظاہرین کی حمایت میں ایک خصوصی ایڈیشن شائع کردیا ہے جس میں ایران کی اعلیٰ ترین سیاسی و مذہبی شخصیت اور سپریم لیڈر علی خامنہ ای کوہدف بنایا گیاہے۔

میگزین میں خامنہ ای پر 300 کارٹون شامل ہیں۔جس میں کارٹونسٹوں نے خامنہ ای کو خواتین کے بالوں سے پھانسی دیتے ہوئے دکھایا گیاہے اور متعددجگہوں پر اسے کو مختلف پوز میں دکھایا گیا ہے۔ خامنہ ای کو مہلک ہتھیار اور دیگر چیزیں پکڑے دکھایا گیا۔ بعض کارٹونز میں وہ مظاہرین کی طرف سے مار پیٹ اور گھونسے مارتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، سب سے اہم خیال جس پر مصوروں نے کام کیا وہ تھا خامنہ ای کو احتجاج کرنے والی خواتین کے بالوں سے لٹکایا گیا تھا۔

میگزین کی جانب سے 16 ستمبر سے ایران میں جاری مظاہروں کی حمایت میں خامنہ ای کے کے کارٹونوں کے مقابلے کا اعلان کیا گیا تھا۔ یاد رہے ایرانی میں اخلاقی پولیس نے لباس کے ضابطوں پر عمل نہ کرنے کی بنا پر خاتون مہسا امینی کو گرفتار کرلیا تھا جس کی پولیس کی حراست میں ہی موت ہو گئی تھی جس نے ایرانی عوام کو مشتعل کر دیا اور انہوں نے حکومت کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ یہ احتجاج ساڑھے تین ماہ سے زائد عرصہ سے مسلسل جاری ہے۔

فرانسیسی میگزین کی طرف سے شائع کردہ ڈرائنگ کی تعداد تیس سے تجاوز کر گئی ہیں، میگزین نے دسمبر میں شروع کیے گئے مقابلے کے فریم ورک میں قارئین سے موصول ہونے والی 300 سے زیادہ ڈرائنگز میں سے ان ڈرائنگز کا انتخاب کیا تھا۔ مقابلے کا عنوان ”اپنی آزادی کے لیے لڑنے والے ایرانیوں کی حمایت کرنے کے لیے کارٹون بنانے کا عالمی مقابلہ“ تھا۔ اس مقابلہ میں خامنہ ای کو ہدف بنایا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here