تربت سے ایک گلوکار فورسز ہاتھوں جبراً لاپتہ، نصیر آباد میں میاں بیوی قتل

0
290

بلوچستان کے علاقے تربت اور نصیر آباد میں دو مختلف واقعات میں پاکستانی فورسز ہاتھوں ایک بلوچی گلوکار جبراً لاپتہ ہوگیا جبکہ فائرنگ سے میاں بیوی کو قتل کردیا گیا۔

ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت سے فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لیکر جبراًلاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت حامد بلوچ ولد بجار کے نام سے ہوگئی ہے جو پیشے کے لحاظ سے گلوکار ہے۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والا کوئی جبری گمشدگی سے نہیں بچ سکا ہے۔جن میں مردو زن اور بچوں سمیت طالب علم سے لیکر استاد،ڈاکٹر ز، شاعردو ادیب، چرواہا، دانشور وسیایسی ورکر و لیڈراورمزدور شامل ہیں۔

دوسری جانب نصیر آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے میاں بیوی سمیت دو افراد کو قتل کردیا۔

گزشتہ روز نصیر آباد کے علاقے مانجھوٹی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک شخص تنویر اور اس کی اہلیہ مسمات ن کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردی۔

مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here